02 ماحولیات/سماجی علوم

02 ماحولیات/سماجی علوم

بنیاد معلومات پر مبنی سوالات ۤ- جنوبی بھارت کی قدیم حکومتیں ،مذہبی رجحانات ، جن پد مہا جنپد ، موریہ عہد کا بھارت، قدیم بھارت اور دنیاں

وردھمان مہاویر جین دھرم کی روایت کے آخری یعنی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ترتھنکر تھے۔

بھارت اور چین کے تعلقات میں “نالندا” یونیورسٹی کا کردار کیا تھا؟
الف) علمی تبادلہ
ب) مذہبی تعلیم
ج) تجارتی مرکز

“بریہدیشور مندر” چولا فنِ تعمیر کی شاندار مثال ہے، یہ کس بادشاہ نے تعمیر کروایا؟

گوتم بدھ نے اپنا پہلا وعض وارانسی کے قریب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں دیا۔

وردھمان مہاویر کس زبان میں لوگوں سے خطاب کرتے تھے؟

چینی بدھ بھکّو فائہان  کس کے عہد میں بھارت آیا تھا؟

وادیٔ سندھ کی شہری منصوبہ بندی کی خصوصیات کیا تھیں؟
الف) سیدھی گلیاں
ب) نکاسیٔ آب کا نظام
ج) مذہبی مندر

چندر گپت موریہ نے تقریباً کس قبل مسیح میں مگدھ پر اپنا اقتدار قایم کیا؟

کلنگ حکومت کیا علاقہ آج کی کس ریاست میں واقعہ ہے؟

قدیم بھارت کی سب بڑی مملکت کونسی تھی؟

سکندر کے بھارت پر حملے کے نتائج کیا تھے؟
الف) یونانی ثقافت کا اثر
ب) شمال مغربی بھارت کی سیاسی تبدیلی
ج) موریہ سلطنت کا قیام

اونتی ،کوسل، اور وتس کی مہاجن پدوں کو فطح کرکے راجا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نے مگدھ ریاست کی توسعی کی۔

پانڈیا حکومت کی تاریخ کا زیادہ تر ذکر کہاں ملتا ہے؟

رومی سکے سب سے زیادہ کہاں پائے گئے؟

ہڑپہ کی معیشت کے بنیادی ستون کون سے تھے؟
الف) زراعت
ب) تجارت
ج) شکار

میگستھینس کی کتاب انڈکا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔  کے بھارت کی تاریخ کا مطالعہ کرنے کا اہم ماخذ ہے۔

پارسی لوگ کس ملک سے تعلق رکھتے ہیں؟

رومی سلطنت کے ساتھ بھارت کی تجارت میں کون سے مال زیادہ برآمد ہوتے تھے؟
الف) مصالحہ جات
ب) کپڑا
ج) سونا

اونتی کے راجا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کے دور میں اونتی مگدھ کی ریاست میں ضم ہو گئی۔

کنشک کے دربار میں مشہور طبیب کون تھا؟

“سنگم” کا لفظ جنوبی بھارت کی تاریخ میں کس کے لیے استعمال ہوا ہے؟

بھارت کا قدیم ترین ادب کسے تسلیم کیا جاتا ہے؟

اہم بندرگاہ “مجھیریس” ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حکومت میں تھی۔

سمارٹ اشوک کی تحریریں کس رسمالخط(لیپی) میں  واقع ہیں؟

کنشک کے دور میں بدھ مذہب کی چوتھی کانفرنس کہاں منعقد ہوئی  تھی؟

ویدک دور میں خاندانی نظام کیسا تھا؟

ویدک زمانہ میں لوگوں کا پیشہ کیا تھا؟

تمام ویدوں میں بنیادی گرنتھ کسے تسلیم کیا جاتا ہے؟

چولا دور میں گاؤں کی خود مختاری سے متعلق کونسے نکات درست ہیں؟
الف) گرام سبھا کا وجود
ب) مقامی ٹیکس کا نظام
ج) مرکزی حکومت کی مداخلت

وجے نگر سلطنت میں “نایک” نظام کا مقصد کیا تھا؟

Your score is

The average score is 0%

0%

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Cart